New/ beautiful Quran recitation heart soothing voice Surah Al Buruj سورۃ البروج
∂єєη υℓ нαq ∂єєη υℓ нαq
4.11K subscribers
21,037 views
0

 Published On Feb 11, 2024

  New/ beautiful Quran recitation heart soothing voice Surah Al Buruj سورۃ البروج


New 2017 Abdul Rahman Al Ossi Surah
Waqiah | Best Quran Recitation 2017 |


    سورہ کی فضیلت سورہ بروج
ابتدائے بعثت کے زمانے میں مومنین ( مکہ میں)بہت سخت رنج و تکلیف اور دباوٴ کی حالت میں تھے اور ہمیشہ دشمنوں کی طرف سے جسمانی اور روحانی اذیتوں میں گرفتار رہتے تھے اور یہ اس وجہ سے تھا کہ راہ ایمان کو خیر باد کہہ دیں ۔
اس سلسلہ میں ایک گروہ نے صورت حال کا مقابلہ کیا، لیکن بعض کمزور افراد دشمنوں کے مقابلہ میں شکستہ دل ہو کر ایمان سے پلٹ گئے ۔ اس طرف توجہ کرتے ہوئے کہ یہ سورہ ان مومنین کی پا مردی اور استقامت کا شوق دلایا ہے
اس صورت حال کے حوالے سے پروردگار عالم اس سورہ میں اصحابِ اخدود کے واقعہ کو نقل کرتا ہے : وہی لوگ جنہوں نے خندق کھو دی ، اس میں بہت زیادہ آگ جلائی اور مومنین کو اس آگ میں جلانے کی دھمکی دی اور ایک گروہ کو اس آگ میں جلا یا ، لیکن انہوں نے راہ ایمان کو خیرباد نہیں کہا۔ پھر اس سورے کے دوسرے حصہ میںان کافروں کو تنبیہ کرتا ہے جنہوں نے مومنین پر دباوٴ ڈا ل رکھا تھا ، اور انہیں جہنم میں جلانے والے عذاب کی خبر دیتا ہے جب کہ جنت کے پر نعمت باغات کی مومنین کو بشارت دیتاہے۔
بعد والے حصہ میں انہیں گزشتہ تاریخ کی طرف لے جاتا ہے اور فرعو ن و ثمود اور دیگر ظالم اقوام کی داستانیں ان کی نگاہوں کے سامنے مجسم کر کے پیش کرتاہے اور بتاتا ہے کہ عذاب الہٰی نے انہیں کس طرح نابود کردیا ، تاکہ کفارِ مکہ جو ان کی نسبت بہت کمزور تھے اپنا اندازہ لگالیں۔ نیز یہ کہ یہ صورت حال پیغمبر اور مومنین کے دلوں کی تسلی کا سبب بھی ہو۔
اس سورہ کے آخری حصہ میں قرآن مجید کی عظمت اور وحی الہٰی کی سب سے زیادہاہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے اور اسی مفہوم پر سورہ کوختم کرتا ہے ۔ مجموعی طور پر یہ سورہ مومنین کو ظالموں کے مقابلہ میں پا مردی و استقامت اور صبر و شکیبائی کا درس دیتا ہے ۔ اس کی آیتوں کے اندر نصرت الہٰی کا وعد ہ بھی چھپا ہو اہے ، اس سورہ کا جو بروج کا نام رکھاگیا ہے وہ اس لفظ کی وجہ سے ہے جو اس کی پہلی آیت میں آیاہے
    #islamicshorts
#islamicvidos
#islam
#reaction
       

show more

Share/Embed